شارجہ (سپورٹس ڈیسک )تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی ۔ چوتھے دن پاکستان کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے 339 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 259 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ اسد شفیق کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ اسد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں سنچری بنائی۔وہ اپنے کریئر کا بہترین ٹیسٹ سکور بنانے کے بعد 137 رنز بنا کر بولٹ کی چوتھی وکٹ بنے۔ انھوں نے راحت علی کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کیلئے 78 رنز کی شراکت قائم کی۔دوسری اننگز میں پاکستان کے 30 کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑی آو¿ٹ ہوگئے۔ یونس خان بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یونس نے فیصلے کے خلاف ریویو لیا لیکن فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔کپتان مصباح الحق 12
رنز بنا سکے۔پاکستان کی اننگز میں اسد شفیق کے علاوہ سرفراز احمد 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ پہلی اننگز میں سات وکٹیں لینے والے مارک کریگ نے تین وکٹیں لیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 690 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی اور پاکستان پر پہلی اننگز میں 339 رنز کی برتری ملی تھی۔نیوزی لینڈ کے مارک کریگ کو میچ جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔ کلر فل اننگز کھیلنے کا ایوارڈ اسد شفیق کے حصہ میں آیا۔پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں351جبکہ دوسری میں 259رنز پر آﺅٹ ہوئی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 690رنز بنائے تھے۔میچ میں 36چھکے لگنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا۔ پاکستان کی طرف سے 13جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے 23چھکے لگائے گئے ۔